Like us!
Follow us!
Gallery!

News Details

Kashimr

 

آج انجینئرنگ یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر  جناب ڈاکٹر عمران خان، اساتذہ، سٹاف اور طلباء نے یوم یکجحتی کشمیر منایا اور عوامی ریلی نکالی۔ عوامی ریلی میں یونیورسٹی اہلکاروں کے علاوہ عام عوام نے بھی بھرپور شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر  ڈاکٹر عمران خان نے آزادی کی اہمیت اور اس کے حصول کے لیے جدجہد اور قربانیوں کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر عمران خان نے کشمیر کے ساتھ یکجحتی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے حصول کیلئے پاکستان اور پاکستانی عوام کسی بھی جانی اور مالی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ 
شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر عمران خان نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور اس نعمت کی اہمیت یا تو کشمیری بہن بھائی بتا سکتیں ہیں یہ ہمارہے آباؤاجداد جنہوں نے اس نعمت کے حصول کے لیے کوششیں کی ہے۔ ہم اپنے معاشرے میں اس نعمت کی اہمیت اور کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دینے کے لیے ہر ہفتے اسی طرح کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔