Like us!
Follow us!
Gallery!

News Details

آزادی نعمت' ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ ڈاکٹر عمران خان

Independence Day

یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی مردان میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس سلسلے میں پورے ایڈمنسٹریشن بلاک کو قومی اور کشمیر کے پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ تقریب میں فیکلٹی اور یونیورسٹی کے عملے نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمران خان نے پرچم کشائی کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور اس کا احساس ان قوموں کو ہوتا ہے جو بھاری قربانیوں اور جدوجہد کے باوجود غلامی کے زنجیروں میں جکڑے ہوۓ ہیں ۔ انھوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ھے۔ ڈاکٹر عمران خان نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ھم اپنے کشمیری بھائیوں  کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ھیں۔