Like us!
Follow us!
Gallery!

News Details

Kashmir

انجینئرنگ یونیورسٹی مردان  کہ زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی افواج کے مظالم اور بربریت کے خلاف کالج چوک مردان  میں پر امن احتجاج کا انعقاد کیا گیا احتجاج کی قیادت یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر  ابرار علی شاہ  نے کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا آئین سے آرٹیکل370 کے خاتمے  سے بھارتی حکمرانوں کا اصل چہرہ سامنے آگیا انہوں  نے بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں  مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے   انہوں  نے مزید مزید کہا کہ کشمیری عوام پر کلسٹر بموں سے حملے کھلی  غنڈہ گردی ہے اور بھارتی جاریت جنیوا کنونشن  کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی قرار دی آخر  میں احتجاج نے  نے ریلی کی شکل اختیار کرلی اور کالج چوک سے لے کر  مردان پریس کلب تک ریلی نکالی  گئی جس میں کثیر تعداد میں  طلبہ و طالبات  اور اساتذہ نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے تھے